منگلورو22/نومبر (ایس او نیوز) ایک تین سالہ بچی جس کے دل کے اندر دو قسم کی بیماریاں لاحق تھیں، منگلور و کے اے جے اسپتال میں بغیر سرجری کے اس کا علاج کیا جس کے بعد مکمل صحتیاب اور اپنی عام زندگی جینے کے قابل ہوگئی ہے۔
اے جے اسپتال سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ذرا سی دیر کھیلنے پر بچی تھک جاتی تھیں اور ساتھ میں اس کے دونوں پیروں میں درد شروع ہوجاتا تھا۔اے جے اسپتال میں موجود بچوں کے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر پریم آلوا نے اسکیان کے ذریعے پتہ لگایا کہ بچی کے دل میں پیدائشی طور پر دو بیماریاں ہیں۔ ایک تو اس کے دل میں سوراخ ہے دوسرے اس کے دل کی نچلے بدن کو خون سپلائی کرنے والی بڑی رگ میں بلاک ہے۔ پھر ڈاکٹر پریم آلوا نے بغیر سرجری کے بچی کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اورcath lab کے اندر خاص ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے اس کے دل کے سوراخ کی جگہ پر ایک بٹن بٹھا کراسے بند کردیا۔ اور اسی دوران coarctoplasty کرتے ہوئے خون کی رگ میں موجود بلاک کو بھی ختم کردیا۔ اس کے بعد دو ہی دن میں بچی بالکل صحتیاب ہوکر اپنے گھر چلی گئی۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بچی کا مکمل علاج سرکار ی ہیلتھ کیئر اسکیم کے تحت مفت میں کیا گیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پورے جنوبی کینرا ضلع میں صرف اے جے اسپتال میں ہی بچوں کے امراض قلب کے تعلق سے ہر قسم کے علاج کی تمام تر سہولتیں اور فل ٹائم بچوں کے امراض قلب کے ما ہر ڈاکٹر کی خدمات دستیاب ہیں۔